اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور نیلے۔سفید اتحاد کے لیڈر بینی گانٹز کی قائم کردہ کولیشن حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

روزنامہ یڈیوتھ آہرونوتھ کی اںٹرنیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق "اسرائیل میں معیاری انتظامیہ تحریک” نے تل ابیب کے رابن اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں اسرائیلیوں نے شرکت کی۔

"اسرائیل شرمندہ” ہے کے سلوگن سے منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے میں نیتان یاہو۔ گانٹز کی زیر قیادت کولیشن حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیل کے صدر ریووین ریولین نے جمعرات کے دن سرکاری طور پر نیتان یاہو کو حکومت بنانے کے فرائض سونپے تھے۔

نیتان یاہو کی زیرِ قیادت لیکوڈ اور نیلا۔سفید اتحاد پارٹیوں کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ نئی حکومت 13 مارچ کو اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد فرائض کا آغاز کر دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے