شیخوپورہ:  شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور تین متعدد زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ میں افسوناک واقعے نے دور جہالت کی یاد تازہ کر دی۔ چند روز قبل بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، ایک گروپ نے اشتعال میں آکر دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کر دی، کئی افراد کی اموات پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچی، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے، متاثرہ گروپ کے افراد نے حملہ آروں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا پولیس نے پہلے ایکشن لیا ہوتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیا، آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عثمان بزدار نے کہا مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے