دلی:  بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ضلع ہوشیار پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مگ 29 فائٹر طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک پائلٹ کنٹرول کھو بیٹھا اور ضلع ہوشیار پور کے نزدیک طیارہ زمین سے زور دار دھماکے سے ٹکرا گیا۔ طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

طیارے کے زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی پائلٹ نے باہر چھلانگ لگا دی تھی جسے معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے