سرینگر: جابر بھارتی فوج کی بربریت نا منظور، حریت پسند کشمیری جوانوں کی غاصب فوج کے خلاف کارروائی میں تیزی آ گئی، چار بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم کے خلاف نوجوان کی طرف سے مزاحمت بڑھنے لگی ہے، حریت پسند کشمیری جوانوں نے قابض بھارتی فوجیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانا شروع کر دی ہے، مزید چار بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں پیش آیا، جہاں حریت پسندوں نے بھارتی فوج کی ناکہ پارٹی پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی کے دوران سات اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا کرنل ، میجر سمیت 4 فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک

اس سے قبل اتوار کو حریت پسندوں نے ہنڈوارہ کے علاقے چانجی مولا میں قابض فورسز کو نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں بھارتی کرنل اور میجر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے جبکہ دو کشمیری جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے ایک نوجوان کشمیری کی عمر صرف 14 سال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران جابر بھارتی فوج بیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے