آئی سی آر سی،اسلام آباد- انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) اور پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) جیلوں میں کووِڈ- 19کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کو تعاون فراہم کررہی ہیں۔
حفاظتی ضروریات پر مشتمل سامان کی تقسیم کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل برائے جیل خانہ جات نے کہا، میں شکرگزار ہوں کہ آئی سی آر سی اور پی آر سی ایس کی طرف سے جیلوں میں کووِڈ- 19کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہمیں تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، حکومتِ سندھ اور میرے محکمے کی طرف سے جیلوں میں کووِڈ- 19کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آئی آرسی آرسی اور پی آرسی ایس نے 52 ہزار 5 سو 84 صابن، 60 ہزار سرجیکل ماسک، 53 غیر استعمال شدہ تھرمامیٹر، 11 سو لیٹر بلیچ، 3 ہزار 2 سو 15 کلو کلورین تقسیم کے لیے فراہم کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ شعور و آگہی فراہم کرنے کے لیے مختلف زبانوں میں ضروری ہدایات پر مبنی مواد بھی فراہم کیا گیا تاکہ قیدی، جیل کا عملہ اور آنے جانے والے لوگ کووِڈ- 19 سے بچاو کے لیے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو سنجیدہ لیں۔
آئی سی آرسی کے شعبہ پروٹیکشن کی ذمہ دار این مولر نے کہا، کووِڈ- 19کے پھیلاو کی جو نوعیت کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ قیدی اور جیل خانوں کا عملہ بھی ان لوگوں میں سے جو خطرے کی زد میں ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ جیل خانہ جات میں کووِڈ- 19کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جو اقدامات لیے گئے ہیں انہیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
اپنے اہل خانہ سے رابطہ قیدیوں کو جذباتی اور نفسیاتی سہارا فراہم کرتا ہے۔ کووِڈ- 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں عائد ہونے والی پابندیوں کے نتیجے میں قیدیوں کے اہلِ خانہ کے لیے جیلوں میں آناجانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
پی آرسی ایس سندھ کے صوبائی سیکرٹری کنور وسیم نے واضح کیا کہ قیدیوں کی نفسیاتی بھلائی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔ پی آرسی ایس کو اس بات پر خوشی ہے کہ سپرنٹنڈنٹس بہت متحرک انداز میں قیدیوں کے لیے فون کالز کی سہولت یقینی بنارہے ہیں تاکہ وہ اہلِ خانہ کے ساتھ حال احوال کرسکیں۔
جیل خانہ جات میں وبائی امراض سے نمٹنے کے کے حوالے سے آئی سی آرسی وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ انہی تجربات کی روشنی میں حاصل ہونے والے کچھ طریقہ کار ، جو کووِڈ- 19کی پھیلاو کو روکنے میں مدد دے سکتی ہیں، آئی سی آر سی نے جیل انتظامیہ کو بھی متعارف کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے