لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی،کوچ میں آگ آج صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر لگی، قرنطینہ کوچز میں کوئی بھی مریض موجود نہیں تھا، بند کوچز میں شارٹ سرکٹ سے آگ کیسے لگی ڈی ایس لاہور نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

،پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی کوچ میں آگ آج صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر لگی، قرطینہ سینٹر کے لیے بنائی گئی کوچ نمبر 11289 میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، آگ لگنے والی کوچ میں بجھانےکےلئے فائر بریگیڈاور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے آگ لگنے والی کوچ کو دھکا لگا کر دوسری گاڑیوں سے علیحدہ کیا، آگ لگنے کے اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بند کوچ میں شارٹ سرکٹ کیسے ہوا یہ معمہ حل نہ ہوسکا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے