کراچی:  کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری میں ہونیوالے دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ دھماکے کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دوافراد زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں خوفناک دھماکے نے تباہی مچا دی، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد دکانوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس، رینجرز سمیت تحقیقاتی ادارے جائے حادثہ پر پہنچے۔ دھماکے کی زور دار آواز سنتے ہی مکین گھروں سے باہر آگئے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم حتمی طور پر سلنڈر دھماکہ کہنا قبل ازوقت ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے