پشاور۔ملک میں ایک ہی دن روزے کاخواب پھرپورا نہ ہوسکا پشاور سمیت صوبہ کے کئی علاقوں میں رمضان المبار ک کے چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر آج بروز جمعہ یکم رمضان المبار ک کااعلان کردیاگیا۔

 پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلا ل کمیٹی کااجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مقامی علمائے کرا م نے بھی شرکت کی جبکہ سترہ علمائے کرام کے ساتھ فون پرابطوں کے لیے بھی نمبر جاری کیے گئے تھے بعدازاں کمیٹی کو شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مفتی شہاب الدین نے باقاعدہ طورپر چاند نظر آنے کااعلان کردیا جس کے بعدآج پشاور سمیت صوبہ کے دیگر کئی علاقوں میں پہلاروز ہ رکھاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے