مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔

 عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا اعلان امام کعبہ نے کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دونوں مساجد میں نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی۔

امام کعبہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی پابندی برقرار رہے گی۔ نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک  ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی۔

امام کعبہ کے مطابق رمضان المبارک کے  پورے مہینے  مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے