پل چرخی جیل میں ایک قیدی کی وفات کےبابت کمیشن برائے امور قیدی کا اعلامیہ

پل چرخی منحوس جیل سے ایک بار پھر المناک اطلاع ملی، کہ ایک بیمار قیدی عصمت اللہ ولد عبداللہ باشندہ صوبہ نیمروز ضلع خاشرود نے جمعہ کےروز جیل میں علالت کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون
وفات پانے والا قیدی کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھا، مگر جیل میں ان کی ضروری علاج پر توجہ نہیں دی جاتی۔
مرحوم عصمت اللہ رواں سال کے دروان دیگر وفات پائے جانے والے مظلوم قیدیوں کی طرح قابل علاج بیماری سے زندگی ہار گئے۔
یہ قیدی اس حال میں زندگی سے محروم ہورہا ہے کہ کابل انتظامیہ اور #استعمار کے جیلوں میں سینکڑوں دیگر مظلوم قیدی بھی مختلف النوع شدید بیماریوں اور فی الحال #کورونا کے مانند وباء کے خطرے سے روبرو ہیں۔
کابل انتظامیہ اور اس کے بیرونی حامی قیدیوں کے علاج معالجہ کی بہتری پر کسی قسم کی بنیادی پالیسی اور توجہ دیتی اور نہ ہی قیدیوں کے اقرباء کو اپنے بیا ریوں کے علاج کروانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
کمیشن برائے امور قیدی امارت اسلامیہ ایک بارپھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، صحت کے فلاحی اداروں اور دگر خودمختار انسانی اداروں کو بتلاتی ہے کہ اس طرح حالت کو بدلنے کی راہ میں مثبت قدم اٹھائے، اپنی ذمہ داری کو ادا کریں اور خلاف ورزی کرنےوالےکا محاسبہ کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے میں تعاون کریں۔ والسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے