امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جمعہ کے روز کہا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں مگر وہ تین مراحل میں سخت شرائط کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریاستیں انفرادی طور پر بتدریج معاشی سرگرمیاں شروع کرسکیں گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کے کی اجازت سخت شرائط کے ساتھ مشروط ہوگی۔

انہوں نے امریکن کرائسس سیل کے لیے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں لاک ڈائون کھولنے کے مراحل کے لیے کوئی مقررہ مدت طے نہیں کی گئی ہے اور اسے ریاستی گورنرز پر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ ہر ریاست کو اپنے حالات کے تناسب سے معیشت کھولنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ریاست جو خود کو معیشت کھولنے کے منصوبے کے لیے تیار نظر آتی ہے کل سے اس پر عمل درآمد شروع کرسکتی ہے۔

انہوں نے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے اجازت کے لیے پہلے مرحلے کی شرائط بیان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو سب سے زیادہ انفیکشن کا سامنا ہے ان کو گھروں میں ہی رہنا ہوگا۔ لوگ گھر سے کام کریں اور مرحلہ وار آغاز کریں۔ پہلے مرحلے میں اسکول بند رہیں گے۔ 10 سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں۔ غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ ریسٹورانٹ اورجیمز کلب کھولے جائیں گے۔ شائقین کی کھیل کے میدانوں میں غیرموجودگی کےساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

دوسرا مرحلہ

جن لوگوں کو سب سے زیادہ انفیکشن کا سامنا ہے ان کو گھروں میں ہی رہنا ہوگا۔

فاصلاتی طریقے سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

دوسرے مرحلے میں اسکول کھول دیے جائیں گے

50 سے زیادہ افراد کے اجتماع پرپابندی ہوگی۔

غیرضروری سفر پرپاپندی ختم کی جائے گی۔

سماجی وقفہ کاری پر محتاط غور و فکر کے ساتھ ریستوران ، اسپورٹس کلب اور بار کھولے جائیں گے۔

تیسرا مرحلہ

جو لوگ انفیکشن کا سب سے زیادہ شکار ہیں وہ باہر جا سکتے ہیں اور سماجی وقفوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

دفاتر میں کام پرپابندی ختم کی جائےگی۔

تمام اسٹورز محدود سماجی وقفہ کاری اور صحتمند پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولے جائیں گے۔

امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وائرس کو دوبارہ ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے پر مبنی ہے جو وائرس کے زیادہ خطر سے دوچار ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کرونا کے عروج کا دور گذر چکا ہے تاہم شہریوں کو اب بھی بہت زیادہ احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچائو کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار بستروں پرمشتمل اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے