اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق جو پاکستانی متحدہ عرب امارات میں رکنا چاہیں گے انہیں قانونی تحفظ اور ترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائیگا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے حکومت نے سفارتی اور وزارتی رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری اور یو اے ای کی وزیر برائے ہیومن ریسورس کا رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم رابطے میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اماراتی حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ خود کرے گی جبکہ پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائیگی۔ یو اے ای کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں گی تاہم جو پاکستانی رکنا چاہیں گے انہیں قانونی تحفظ اور پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائیگا۔

زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے