اسلام آباد: حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ درزی، پلمبر، الیکٹریشن، مکینک اور حجام دکانیں کھول سکیں گے۔

اس کے علاوہ تعمیرات سے منسلک شعبے بھی کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فلائٹ آپریشن، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔ حماد اظہر کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیمکلز پلانٹ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، سیمنٹ پلانٹ، مائنز اور منرل، لانڈریز سروس، نرسریاں، آلات بنانے والے یونٹ اور شیشہ بنانے والی صعنتوں کو کھولا جائے گا۔ یہ سب صعنتیں حفاظتی تدابیرکے ساتھ کھولی جائیں گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ الیکٹریشن، پلمبر، حجام اور ریڑھی لگانے والوں کو بھی کاروبار کی اجازت ہوگی۔ تمام ایکسپورٹ انڈسٹری کو کھولا جائے گا جبکہ سٹیشنری کی دکانوں کو بھی کھولا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنسٹریکشن کو کھولنے کے حوالے سے صوبوں میں اتفاق ہے۔ رمضان شروع ہونے سے پہلے صورتحال کا جائزہ لیں گے، اگر مزید صعنتیں کھولنا ہوں گی تو ان کو بھی کھولیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے