راولپنڈی: پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، طیارے کو گجرات کے قریب حادثہ پیش آیا۔ میجر عمر کا تعلق گجرات جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلر کہار چکوال سے تھا۔