اسلام آباد: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شاردہ، ددنیال سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے انڈین چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے جنوری 2020 سے اب تک 708 بار بھارت نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف وزری کی، بھارتی فائرنگ سے اب تک 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے