فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کرونا کے مزید 18 مریض صحت ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردیے گئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی طورپر کرونا سے صحت یاب ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے بتایا کہ طبی جانچ پڑتال کے بعد مزید 18مریضوں کو کرونا کی بیماری سے صحت یاب قرار دیا گیا ہے۔

رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رام اللہ میں ہوگو شاویز اسپتال میں زیرعلاج 11 فلسطینی صحت یاب قرار دیے گئے جب کہ بیت لحم میں مزید 7 مریضوں کے کرونا کے  ٹیسٹ منفی آئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے والے تمام مریضوں کو 14 دنوں کے لیے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحت ہونے والے تمام افراد کا اگلے 14 دن روزانہ کی بنیاد پر معائنہ جاری رہے گا۔ انہیں اچھی اور صحت مند غذا دینے اور گھروں میں دیکھ بحال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر غرب اردن میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 261 ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں میں 36 غرب اردن اور چھ کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت نے عالمی برادری سے کرونا کے خلاف اقدامات کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں کرونا کے متاثرین کی بحالی اور وباء کی روک تھام کے لیے فوری ادویات اور دیگر بنیادی طبی آلات کی ضرورت ہے۔ بیان میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے