اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق مشرق وسطیٰ کے لیے روسی فیڈریشن کے خصوصی ایلچی اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ ٹیلیفون پربر بات چیت گئی۔ اسماعیل ھنیہ اور روی ایلچی کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران اور دیگر مسائل پربات چیت کی گئی۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی وجہ سے بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔ غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات اور انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اندرون فلسطین کے علاوہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی موجود ہیں۔ فلسطینیوں کو ہرجگہ پر معاشی مشکلات درپیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے