ترکی میں کل رات شب قدر کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کے پیش نظر مساجد کے بجائے گھروں میں عبادت کرتے ہوئے  منائی گئی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  اس حوالے سے اپنے پیغام میں اس تمنا کا اظہار کیا کہ یہ شب قدر  ترک قوم، اُمتِ مسلم  اور بنی نو انسانوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدر نے لکھا  کہ’’ رحمتوں کی بارش ہونے والی،  رمضان کریم  کا مژدہ دینے والی  شبِ قدر  کےحوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ میری رب  العالمین سے دعا ہے کہ یہ مقدس شب ترک قوم ، امہ مسلم اور  تمام تر انسانوں   کے لیے خیر و عافیت کا ایک وسیلہ ثابت ہو۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے