امریکا میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ذمے دار “فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی” نے وزارت دفاع سے میتوں کے ایک لاکھ بیگز کا مطالبہ کیا ہے۔ پینٹاگان کے مطابق یہ مطالبہ کرونا وائرس سے واقع ہونے والی اموات میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے باوجود اس وبا کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے 2.4 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اب تک کرونا کے سبب ملک میں موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد 5100 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اس کا دفاعی لاجسٹک کا ادارہ “فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی” کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔