کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کر دیا جبکہ باقی ملزمان کو بری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف 18 سال بعد اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا احمد عمر شیخ پر اغوا کا الزام ثابت ہوا، ڈینیل پرل کے قتل کا الزام کسی ملزم پر ثابت نہیں ہوا۔

خیال رہے برطانوی شہریت رکھنے والے ملزم احمد عمر شیخ کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، ملزم فہد سلیم، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی، ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 جولائی 2002 کو سزا سنائی تھی۔

ملزمان پر امریکی صحافی ڈینیل پرل کو اغوا برائے تاوان اور قتل کا الزام تھا، ڈینیل پرل امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل جنوبی ایشیا ریجن کے بیورو چیف تھے، ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 2002 سے تعطل کا شکار تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے