نئی دہلی: بھارت عالمی دہشت گردوں کو گڑھ بننے لگا، کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام پر خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد بھارتی شہری نکلا، داعش نے خودکش بمبار کی تصویر جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ عالمی دہشت گردوں کا مرکز بن گئی، کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام پر خود کش حملہ کرنے والا دہشت گرد بھی بھارتی شہری نکلا۔ داعش نے خودکش بمبار کی تصویر جاری کردی جو اپنے 14ساتھیوں کے ساتھ بھارت سے افغانستان جاکر داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابو خالد الہندی نامی خودکش بمبار اصل میں محمد ساجد ہے جو کیرالہ میں دکاندارتھا لیکن 2016ء میں اچانک 14 ساتھیوں کے ہمراہ منظر عام سے غائب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل میں سکھ گوردوارے پر ہونے والے حملے میں سکھ کمیونٹی کے 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے پہلے گزشتہ سال سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم بلاسٹ کے ماسٹر مائند اور متعدد خودکش بمباروں کو تعلق بھی کیرالا سے نکلا تھا جنہیں کیرالا میں ہی ٹریننگ دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے