برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے چیف ایڈوائزر ‘ڈومینک کومنگز’ ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کل جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے دو گھنٹے بعد برطانوی محکمہ صحت کے سیکرٹری میٹ ہینکوک نے بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں ان کی رہائش گاہ پر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم جونسن نے 16 دنوں میں آخری بار ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تھی۔

جانسن نے ایک ویڈیو میں کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ان میں کرونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔ تاہم بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ انہیں تیز بخار اور مستقل کھانسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں نے خود تنہائی اختیار کرلی ہے تاہم وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیلی ویژن سرکٹ کے ذریعے حکومت کی رہنمائی کرتا رہوں گا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سینیر مشیر ڈومینیک کامینگز کو دفتر سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے