واشنگٹن:امریکا کورونا کا بھی سپر پاور بن گیا  1 لاکھ 4 ہزار 205 افراد متاثر، 1701 لقمہ اجل بن گئے

امریکا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے۔

امریکا دنیا میں کورونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی بل پر دستخط کر دیئے۔ اس میں موجود دو کھرب ڈالر کا پیکج عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ ریاست مشی گن میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف ان مریضوں کو چیک کیا جائے جن کے بچنے کی امید ہو۔

چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 295 ہوگئی۔ سپین میں کورونا سے 5 ہزار 138 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ فرانس میں کورونا سے 1995 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ عالمی وبا نے برطانیہ میں 759 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

ایران میں 2 ہزار 378 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں 144، بیلجیم میں 279، کینیڈا میں 55، عراق میں 40 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے