نیروبی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لوگ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزما رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اسی طرح کی افسوسناک خبر کینیا سے آئی ہے جہاں پر مہلک وباء سے بچنے کیلئے شہریوں نے ڈیٹول پی لیا جس کے باعث 59 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے