کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارا مشکل ہے۔

گورنر ہاوس سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کا مسئلہ اہمیت اختیارکرگیا ہے،پوری دنیا میں وائرس نے تباہی مچادی ہے،کوئی بھی وبااللہ کی مرضی سے آتی اوران کی مرضی سے جاتی ہے،احتیاطی تدابیرنبیﷺ کی سنت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارا مشکل  ہے،قرآن میں بتایا گیا ہے کہ مصیبتیں ہمارے اعمال کی وجہ سے آتی ہیں، عریانی ناانصافی نفع خوری سودخوری زنا ودیگرگناہوں سے اللہ سے معافی مانگی جائے،اگرایسا نہ کیا گیا تو بچنا مشکل ہے،مسجدوں میں نماز سے متعلق غلط فہمی پیدا ہو گئی،تمام مکاتب فکرکے علماء کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا ہے،ملک کے جید علماء رفیع عثمانی،مفتی عبدرالرحیم سمیت کئی علماء نے اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے