کروشیا میں 5.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت زغرب تھا۔ زلزلے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 23 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے نتیجے میں دارالحکومت زغرب کی تاریخی عمارات سمیت متعدد گھروں اور کاروباری مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

زغرب بلدیہ مئیر میلان باندک نے کہا ہے کہ زغرب کتھیڈرل کے جنوبی ٹاور کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ تاحال موجود ہے لہٰذا زلزلے کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے والے شہری ایک دوسرے سے فاصلے میں رہیں۔

علاقے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمارتوں سے ٹوٹ کر گرنے والے ٹکڑوں سے راستہ چلتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقے میں امدادی کام جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے