راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک فوج عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی، پرعزم ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی کے جوانوں اور طبی سہولیات کو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے تیار رہنے کا ٹاسک دیا گیا۔

عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج تیار، آرمی چیف کی زیر صدارت کرونا وائرس کے معاملے پر کور کمانڈرزکا نفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے اپنے اپنے کور ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرعزم اور ذمےدار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں سکتی، پاکستان آرمی عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی اور ایکشن پلان کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے