اسلام آباد:  عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے مزید 70 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ اب تک 300 قیدیوں کر رہائی ملی ہے۔

کرونا وائرس کے خدشے کے سبب اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم پر اڈیالہ جیل سے مزید 70 قیدی رہا کئے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اڈیالہ جیل سےرہائی پانے واے قیدیوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔

رہائی پانے والوں میں لڑائی جھگڑے، چیک ڈس آنر، منشیات اور اسلحے کے ملزمان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے