قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) میں  کرونا وائرس کے باعث پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 18 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریاست میں 274 افراد کو کرونا کے علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ 233 افراد کا گھروں میں علاج جاری ہے۔ اسرائیل میں کرونا سے متاثر ہونے والےمریضوں کی تعداد 945 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

جبکہ دوسری جانب  فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غرب اردن میں کرونا کے 17 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے