لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر کے کمرے تک خود کو محدود کر لیا، چار سے پانچ دن تک کسی سے نہیں ملیں گے،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا.

شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کی وجہ سے لندن گیا تھا، عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی قیام کریں۔

 عوام کو احتیاطی تدابیر اخیتار کرنے کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو 4 سے 5 روز کیلئے قرنطینہ کر لیا جبکہ کارکنان اور پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں سے روک دیا ہے۔

قبل ازیں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا، امید ہے باقی فیملی بھی واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے