پشاور:جمعیتِ علمائے اسلام (ف) نے غیر مشروط طور پر حکومت کو اپنی خدمات پیش کردی۔

 جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر رضا کاروں پر مشتمل اینٹی کرونا سیل قائم کردیا گیا، الانصار اینٹی کرونا وائرس سیل مرکزی سالار انجنیئر عبد الرزاق عابد لاکھو کی نگرانی میں کام کرے گا۔

 بلوچستان سے حاجی دین محمد مقرر، سندھ سے حافظ سراج، خیبرپختونخوا مولانا عزیز احمد، پنجاب سے مولانا حسن معاویہ اور گلگت بلتستان سے مولانا دلدار عزیزی سیل کے ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 40 ہزار رضا کار امدادی ٹیموں میں کام کرنے کے لئے پیش کریں گے، خیبرپختونخواہ سے 15 ہزار، سندھ سے 10 ہزار، بلوچستان سے 10ہزار، رضاکار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے 3 ہزار اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار رضاکاروں کی کھیپ تیار ہے، سالار اپنی صوبائی امراء اور نظماء کی توسط سے صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں آئیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مکمل خاتمے تک رضاکار بلا تفریق بلامعاوضہ کام کریں گے، رضاکار ماسک، سینیٹائزر، کےعلاوہ راشن بھی مستحقین کے گھروں تک پہنچایئں گے، رضاکارعوام کے لیئے "صاف رہو خوش رہو” مھم میں گلاب کے پھولوں کی تقسیم جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے