چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے 186 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مہلک وباء کے باعث ہلاکتیں 12836 ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12836ہو گئی ہیں۔ متاثرہ افرادکی تعدادبھی 2لاکھ 97 ہزار 455 سے تجاوز ہو گئی ہے۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 793 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سپین میں سب سے زیادہ 285 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ ایران میں ایک دن کے دوران 123 افرادمارے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ اور بلجیم میں 30،30، امریکا میں 23، چین اورجرمنی میں ایک دن کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے۔ جنوبی کوریا میں 8، پرتگال اورانڈونیشیامیں 6، ملائیشیا میں 5، سویڈن اورڈنمارک میں 4، 4 ہلاکتیں درج کی گئیں۔

مزید برآں فرانسیسی فضائیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کو دیگر شہروں میں کم رش والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا، اس اقدام کا مقصد زیادہ مریضوں والے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنا ہے۔

دوسری طرف ایران میں کرونا وائرس سے ملک میں مرنے والے کی تعداد ایک ہزار 556 ہو گئی ہے اور اور اب تک 20ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد ایران دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے