سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں ایک اور قابض بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی کی شناخت دلباغ سنگھ کے نام سے ہوئی، سرینگرسول سیکریٹریٹ میں تعینات فوجی نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے زندگی کا خاتمہ کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوجی کوقریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسکی موت کی تصدیق ہوگئی، جنوری 2007سے اب تک 448 بھارتی فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے