بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ

چونکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا بیماری کی وجہ سے اس ملک کے عوام کو نقصان پہنچا اور ساتھ ہی افغان مہاجرین کو بھی بےشمار مسائل کا سامنا ہواہے، کرونا بیماری کی وجہ سے ایرانی عوام کو پہنچنے والے نقصانات کے متعلق اس ملک کی قیادت اور ملت کیساتھ امارت اسلامیہ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

اس نازک وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مسائل قابل فہم ہے،مگر  اسلامی اخوت اور ایثار اسلام میں ایک اصل ہے، تو  اسلامی جمہوریہ  ایران کی قیادت سے امید ہےکہ ایران میں افغان مہاجرین کیساتھ ایرانی ملت سے علیحدہ سلوک نہ کیاجائے،انہیں زبردستی ملک بدر نہ کیا جائے،صحت کے شعبے میں بھی ان پر توجہ دی جائے اور ان کے ساتھ اسلامی اخوت کے دائرے میں سلوک کیا جائے۔

ایران میں مقیم افغان مہاجرین کیساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق چند رپورٹوں کی وجہ سےاسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے امارت اسلامیہ اپنی گہری تشویش شریک کرتی ہے۔

ہم ایران میں مقیم افغان مہاجرین کو بتلاتے ہیں کہ کرونا بیماری کی روک تھام کے  حصے میں اس ملک کے قوانین اور اصول پر فی الفور توجہ دیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے