کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر امریکا نے طالبان اور افغان حکومت سے قیدیوں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو فوری طور پر قیدیوں کر رہا کرنا چاہیے۔ یہی صحیح وقت ہے کہ اقدام اٹھانے کا۔ انہوں نے لکھا کہ اب تک دونوں فریقوں نے اپنے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے