چکوال:  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھائی، جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، رحمن ملک، شیخ رشید، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، وفاقی اور صوبائی وزرا، ایم پی ایز، ایم این ایز، اہم عسکری شخصیات، چکوال سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے