امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غور، قندہار، ہلمند، نیمروز وزابل صوبوں میں چوکیوں وکٹھ پتلی فوجیوں پر حملہ کیا۔
تفصیل کے مطابق پیر کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ غور ضلع شہرک کے کمنج کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ ہوا، جس سے اہم چوکی فتح، ٹینک تباہ، 18 اہلکار ہلاک، جن میں سے 6 کی لاشیں تا حال وہاں پڑی ہوئی ہیں، 22 زخمی، جبکہ مجاہدین نے ایک ٹینک، 3 ایم فور، 3 رات والے دوربین، 3 دن والے دوربین، ایک انٹی ائیرگرافٹ گن، ایک ایم 49 بندوق اور 3 کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔
رپوٹ کے مطابق پیر کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل کے صدر مقام قلات شہر کے نورک کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔ اور پیر کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ ضلع شہر صفا کے حاجی اسحاقزئی کے علاقے میں اسی نوعیت حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔
اطلاع کے مطابق پیر کے روز صبح چھ بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع میوند کے بند تیمور کے زرغون کنڈن کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور پیر کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ ضلع خاکریز کے شا اغا زیارت کے علاقے میں بم دھماکہ سے 3 فوجی ہلاک ہوئے۔ جبکہ پیر کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ ضلع شاولیکوٹ کے تورکوتل کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ صوبہ فراہ ضلع انار درہ کے بازار میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ، ایک پولیس ہلاک، جبکہ 3 مزید زخمی ہوئے۔ اسی طرح پیر کے روز سہ پہر کے وقت صوبائی دار الحکومت فراہ شہر کے سرتخت کے علاقے میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے مین ایک فوجی ہلاک ہوا۔ دوسری جانب پیر کے روز دو بجے کے لگ بھگ شمالگاہ اور کنسک کے علاقے میں محصور دشمن پر حملہ ہوا، جو اطلاع آنے تک جاری رہا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے۔ مزید تفصیل بعد میں ان شاء اللہ تعالی
آمدہ رپوٹ کے مطابق پیر کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ نیمروز ضلع دلارام کے دوراھی کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے ایک فوجی ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق پیر کے روز صبح کے وقت صوبہ بادغیس ضلع جوند میں ایک فوجی آصف ولد عثمان مجاہدین سے آملے۔