پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، ہم عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلیف دینگے۔

محمود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق دہشتگردی واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد نے بتایا کہ تمام جیلوں کو آج اعلامیہ مل جائے گا۔ رہائی پانے والے قیدیوں کے اعدادوشمار جلد مکمل کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے