کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل کی بجائے یکم جون سے ہو گا، یکم سے پندرہ جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات، پندرہ جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات شروع ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث گرمی کی تعطیلات 16 مارچ سے 30 مئی تک کیں۔ والدین ایڈوانس نہیں ماہانہ فیس ادا کریں گے۔

قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبا کے مڈ ٹرم سکول کے نتائج دیکھ کر طالبعلموں کو پروموٹ کر دیا جائے، نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہو گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے