ملک کےجیلوں میں کرونا وائرس کےروک تھام کی خاطر کمیشن برائے امورقیدی امارت اسلامیہ کا اعلامیہ
کرونا وائرس عالمی سطح پر وباء کی طرح پھیل چکا ہے اور افغانستان بھی پہنچا ہے، ہر مسلمان افغان کا فریضہ ہے کہ اس بیماری کے روک تھام میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اسےادا کرے
کابل انتظامیہ کے زیرکنٹرول جیلوں میں صحت و صفائی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اور اندازے سے زیادہ قیدی ان جیلوں میں رکھے جاتے ہیں، جہاں سنگین تشویش اور خطرے کا سامنا ہے۔
امارت اسلامیہ کو اس حوالے سے سنگین تشویش ہے،سب سے پہلے قیدیوں کو بتلاتی ہے،کہ اس خطرناک وائرس سے بچنے کے لیے حفظان صحت کے شرائط پر عمل کریں اور اس کے سدباب کے لیے مختلف طریقوں سے احتیاطی تدابیر کو فی الفور مدنظر رکھے۔
عالمی حقوقی اور صحت کی تنظیموں اور فلاحی اداروں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان کی جیلوں پر سنجیدہ اور خصوصی توجہ دیں، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ضروری سفارشات اور امداد پہنچا دیں۔
واضح رہے کہ کابل انتظامیہ کےزیرکنٹرول جیلوں میں چالیس ہزار 40000 کے لگ بھگ قیدی رکھے جاتے ہیں، جہاں معمولی پھیلنے والی بیماری بھی آسانی سے پھیل جاتی ہے، اگر خدانخواستہ کرونا کی بیماری پہنچ گئی، تو عظیم بحران رونما ہوگا، اس صورت میں تمام تر ذمہ داری کابل انتظامیہ اور اس کے بیرونی حامیوں پر ہوگی۔
کمیشن برائے امور قیدی امارت اسلامیہ