اسلام آباد:  چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے بعد پاکستان میں بڑھتے ہوئی بیماری مہلک بیماری کے کیسز کے بعد 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی۔

ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے