واشنگٹن:  کرونا وائرس نے امریکا اور یورپ میں آنا جانا منقطع کرا دیا، صدر ٹرمپ نے یورپ سے امریکا کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 4633 ہو گئی۔ چین میں مزید 11 ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار ایک سو انہتر ہو گئی، جنوبی کوریا میں مزید 6 افراد لقمہ اجل بن گئے، اٹلی میں 827 ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

کرونا وائرس اب امریکا اور یورپ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ چین میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، صدر ٹرمپ نے یورپ سے امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ ٹی وی خطاب میں انھوں نے کہا کہ اگلے 30 دن کے لیے یورپ سے امریکہ آنے والوں کے لیے تمام سفر معطل رہے گا۔ ان سخت مگر ضروری پابندیوں کا اطلاق برطانیہ پر نہیں ہو گا۔ جہاں 460 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان نئی پابندیوں کا اطلاق جمعے کی شب 12 بجے سے ہو گا۔

اقوام متحدہ نے متاثرہ ممالک کو ہنگامی اقدامات تیز کرنے کی اپیل کر دی ہے،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے اس سے پہلے کبھی ایسی وبا نہیں دیکھی۔ اٹلی میں پاکستانی سمیت 827 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ایران میں تعداد 354 ہوگئی۔ اسپین میں 55، فرانس میں 48 اور جرمنی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24کیس سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہو گئی، امریکی اداکار ٹام ہینکس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ تنہائی میں وقت گزاریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے