کراچی کے علاقے شیرشاہ اکبرروڈ پرگودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی بھی گاڑیاں روانہ کردی گئی۔ حادثہ میں لاکھوں روپے کا اسکریپ اور گتہ جل گیا۔

شیرشاہ میں واقعے ہزاروں گز پر محیط گودام میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع گودام کے چوکیدار نے دی تو فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے فوری ہدایت دیتے ہوئے نیپا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی۔

حادثہ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا اسکریپ اور گتہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی گاڑیاں روانہ کر دی گئی تھی۔ ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کولنگ کے عمل کے معلوم ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے