اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وراثت کا حق نہ دینے والوں کو الیکشن کمیشن نااہل تصور کرے۔

تفصیل کے مطابق خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے بھی مارچ کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے عورت کو حقوق دیئے۔ وراثت کا حق نہ دینے والوں کو الیکشن کمیشن نااہل تصور کرے۔ چاہتے ہیں خواتین چاند تو کیا مریخ کا بھی سفر کریں۔

سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں کسی ایسے مرد کو ٹکٹ نہیں دے گی جو بہنوں کی وراثت میں حق مارے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کو تعلیم کے بجٹ میں 33 فیصد حصہ دیا جائے، دفاتر میں کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت قانون سازی کرے، ہر دیہات میں خواتین کا الگ ہیلتھ یونٹ قائم کیا جائے، خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا الگ نظام قائم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور صرف 8 مارچ کو خواتین ڈے کی بجائے پورا سال خواتین کی عزت و ناموس کے نام کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے