بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے جنوب مشرقی کونے میں حجر اسود نصب ہے۔ سعودی سیکورٹی فورسز کے 24 اہل کار شفٹوں میں حجر اسود کا پہرہ دینے پر مامور ہوتے ہیں۔ یہ اہل کار لوگوں کے ہجوم کو منظم بھی کرتا ہے تا کہ وہ آسانی سے اس فضیلت والے پتھر کو بوسہ دے سکیں۔

حجر اسود 7 چھوٹے پتھروں پر مشتمل ہے۔ ان پتھروں کا کم سے کم حجم 1 سینٹی میٹر اور زیادہ سے زیادہ 2 سینٹی میٹر ہے۔ ان تمام ٹکڑوں کو خالص چاندی کے ایک بڑے فریم کے اندر خصوصی مواد کے ذریعے جوڑ کر نصب کیا گیا ہے تا کہ اس کی حفاظت ہو سکے۔ تاہم حجر اسود کو لوگوں کے دباؤ اور گرمی کے علاوہ بعض حجاج اور معتمرین کی غلط حرکات کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ لہذا انتہائی فضیلت کے حامل اس پتھر کو روزانہ کی بنیادوں پر بھرپور دیکھ بھال اور مرمت کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

حجر اسود کی دیکھ بھال کی سعادت کئی دہائیوں سے شیخ محمود بدر کے خاندان کو حاصل ہے۔ شیخ کے بعد ان کے بیٹوں اور پوتوں کے ہاتھوں یہ ذمے داری انجام دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ آج حجر اسود کی دیکھ بھال، صفائی اور قلعی کا کام شیخ فیصل بن شیخ محمد بن محمود بدر کے ہاتھوں میں ہے۔ جہاں تک حجر اسود اور خانہ کعبہ کی تطہیر اور انہیں معطر کرنے کا تعلق ہے تو یہ ذمے داری حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے پاس ہے۔ ہر فرض نماز سے قبل خوشبو لگانے کا عمل انجام دیا جاتا ہے جس میں مہنگے اور قیمتی ترین عطریات استعمال ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے