امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ریاست ونکونسن کے شہر مل واکی میں ہوئے ایک مسلح حملے میں 5 افراد کی ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔
وائٹ ہاوس میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے خیالات کے اظہار کے دوران امریکی صدر کو اس حملے کی اطلاع دی گئی۔
امریکی میڈیا نے اس حملے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا جس کے بر عکس صدر ٹرمپ نے ہلاک شدگان کی تعداد 5 بتائی ۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
اس حملے کے سبب اور حملہ آور کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔