امارت اسلامیہ افغانستان اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد جانبین نے فیصلہ کرلیا کہ 05 رجب المرجب 1441ھ بمطابق 29 فروری 2020 ء کو حتمی شدہ معاہدے پر عالمی برادری کی موجودگی میں فریقین دستخط کرے گا۔
اب سےفریقین معاہدہ پر دستخط کے لیے مذکورہ تاریخ سے قبل ماحول کو سازگار بنا دے گا، معاہدہ پر دستخط کی تقریبات میں چند ممالک اور تنظیموں کے اعلی حکام کو دعوت دی جائیگی، قیدیوں کی رہائی کےلیے ضروری انتظامات کیے جائینگے، ملک کے مختلف دھڑوں سے بین الافغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی جائیگی اور آخر میں تمام بیرونی افواج کے انخلا اور افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے سے ملک بھر میں ملک گیر صلح کے لیے راہ ہموار کی جائیگی، تاکہ تمام اہل وطن امن کے فضا میں اسلامی نظام کے زیرسایہ پرامن زندگی بسر کریں۔ ان شاءاللہ تعالی
امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے