سات روزہ حالات کےمتعلق ترجمان کا مجاہدین کےنام لازمی بیان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی آپ حضرات کو اپنے امور اور خدمات میں کامیاب رکھے. آپ کو معلوم ہے  کہ امارت اسلامیہ نے امریکی فریق سے معاہدہ پر دستخط کے لیےمناسب فضاء سازگار بنانے پر اتفاق کیاہے،آئندہ سات دنوں کے لیے مجاہدین کو دیجانیوالی پروگرام کے مطابق عمل کرنا ہے۔

 اس حوالے سے آپ سب حضرات کو قائدین کی جانب سے ہدایت ہے کہ اگر کوئی اس بارے میں کسی سوال ،مشکل اور عدم فہم سےکا سامنا ہوتا ہے،واقعات کی ترتیب کی بنیاد پر ہر شخص اپنے مافوق ذمہ داروں سےہدایت حاصل کریں۔

 دوسری بات یہ کہ تمام مجاہدین آئندہ سات دنوں میں انہیں سونپ دیجانیوالی ذمہ دارویوں میں مشغول اور مقابل فریق کی جانب سے ممکنہ نقض کیصورت میں دفاع پر آمادہ ہو، دشمن کے علاقوں میں مجاہدین کے جانے پر سخت پابندی اور ممانعت ہے۔

امارت اسلامیہ کی جانب سے مقابل فریق کیساتھ جو عہد ہوا ہے،آپ سب جانتےہیں کہ وعدے پر وفا کرنا اور اپنے وقت تک اسے پورا کرنا واجب ہے

تمام مجاہدین اس بارے میں اطاعت کے اصل کو شدید متوجہ ہونا ہے۔ سات دن کے بعدآٹھواں روز معاہدہ پر دستخط ہوگا،اس کے بعد تمام مجاہدین کو معاہدے کے مطابق معلومات اور ہدایات دی جائیگی اور ان پر عمل کا آغازشروع ہوجائیگا۔

والسلام ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ 27 جمادی الثانی 1441 ھ بمطابق 21 فروری 2020 ء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے