پیرس:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پیرس اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کو جون 2020ء تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پیرس پلینری اجلاس 16 سے 21 فروری تک جاری رہا۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو چند امور میں مزید کام کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اب جون میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے