امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند، فاریاب، فراہ، نیمروز، ہرات وبادغیس صوبوں میں چوکیوں وفوجیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق منگل کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ صوبہ بادغیس ضلع مرغاب میں محصور یونٹ پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

رپوٹ کے مطابق منگل کے روز شام چھ بجے کے لگ بھگ صوبہ نیمروز ضلع دلارام میں فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل حملہ کیا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ اور منگل کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ صوبہ نیمروز ضلع خاشرود کے مرکز غورغورئی اور پشت حسن کے علاقے میں فوجی کاروان پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے ٹینک وکاماز گاڑی تباہ اور 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

اطلاع کے مطابق منگل کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع ناوہ کے ژڑ صاحب کے علاقے میں سنائپر گن سے 3 فوجی ہلاک ہوئے۔ اور بدھ کے رت عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع نادعلی کے ژڑ پل کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔ جبکہ منگل کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ ضلع واشیر کے ملغوزار کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور 4 اہلکار ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہوا۔

آمدہ اطلاع کے مطابق صوبہ فراہ ضلع انار درہ کے دھنئی کے علاقے میں واقع یونٹ پر لیزر گن حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت صوبہ فاریاب ضلع شیرین تگاب میں مجاہدین نے ایک فوجی احمد اللہ بدخشانی ولد محمد اللہ گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب بدھ کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلعی مرکز میں واقع دفاعی چوکیوں پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق بدھ کے رات صوبہ ہرات ضلع ادرسکن کے مرکز پر حملہ ہوا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا، تا ہم تفصیل موصولہ نہ ہوسکا۔ دوسری جانب منگل کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع شینڈنڈ کے ائیربیس کے قریب ہونے والے بم دھماکہ سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق صوبہ غور ضلع دولینہ میں ایک فوجی عبد الظاہر ولد وزیر نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے